ڈپٹی کمشنر نے مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:26

بہاولنگر۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء)ڈپٹی کمشنر ایس ڈی خالد نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پودا لگاکر مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا، تفصیلات کے مطابق بہاولنگرضلع بھر میں مون سون کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ایس ڈی خالد نے ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا،ایڈیشنل کمشنر ریونیو بہاول پور مقبول احمد مجوکہ اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر بہاولنگر طارق محمود بھی اس موقع پر موجود تھے ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو بہاول پور مقبول احمد مجوکہ نے بھی پودا لگایا،ضلع بھر میں محکمہ جنگلات 2 لاکھ 32 ہزار پودے مہم کے دوران لگائے گا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس ڈی خالد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور مقبول احمد مجوکہ کا کہنا تھا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں ،درختوں کی حفاظت، نگہداشت اور آبیاری بیحد ضروری ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں