تحریک انصاف کی حکومت نے مافیا کو پروان چڑھایا ہے‘میاں عالم داد لالیکا

تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے جس نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا

پیر 25 اکتوبر 2021 14:49

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے جس نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے سرکاری دوروں کا نام لیکر اپنے ذاتی فنگشن کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے مافیا کو پروان چڑھایا ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان پر تحریک انصاف کی نہیں مافیا کی حکومت ہے جس نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اور غریب کو اس قدر مجبور کردیا ہے کہ وہ بھوک کے ہاتھوں تنگ آکر ہر جرم کرے اب پاکستان تحریک انصاف مزید برسر اقتدار رہی تو معاشی طور پر اس ملک کا دیوالیہ نکل جائیگا میاں عالم داد نے کہا کہ اب حکومت کا جانا ضروری ہے وگرنہ جس طرح عمران خان کہتا ہے کہ سکون قبر میں ہے تو قبر میں جانے کی تیاری کرلیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں