پولیو کا خاتمہ ہمارا اعزم ،والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بدھ 18 مئی 2022 18:59

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا اعزم ہی. والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 23مئی سے 27مئی کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کیافسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 23 مئی سے 25 مئی کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 26اور 27مئی تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کی(579638) پانچ لاکھ بیس ہزار ایک سو اسی بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین اور وٹامن ای کی اضافی خوراک دی جائے گی ۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جن میں 126فکس ، 1828موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں