ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاولنگر میںپولیو سے بچا ئوکے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاولنگر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا ہے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچا کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 23مئی سے 27مئی کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری، دی ایچ او محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کیافسران موجود تھے۔

واضح رہے کہ 23 مئی سے 25 مئی کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 26اور 27مئی تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کی(579638) پانچ لاکھ اناسی ہزار چھ سو اڑتیس بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین اور وٹامن ای کی اضافی خوراک دی جائے گی ۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جن میں 126فکس ، 1828موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں