بہاولنگر ،8محرم الحرام کو برآمد ہونے والے 5جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 7 اگست 2022 18:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) بہاولنگر میں ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول انتظامات کیے گئے ہیں۔ 08 محرم الحرام کوضلع بہاولنگر میں 05روایتی و لائسنسی جلوس برآمد ہوئے۔8محرم الحرام کے تمام جلوسوں پر 600سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔ روف ٹاپ ڈیوٹی پر معمور جوان الرٹ ہوکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہیں،جلوس میں شرکت کے لیے آنے والوں کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ کی جا رہی ہے، ڈرون فلائنگ کیمرہ سے اہم جلوسوں کے ارد گرد کے ماحول اور مشکوک عناصر کی مانٹیرنگ کی جارہی ہے،تمام جلوسوں پر ضلعی پولیس کے ساتھ ولنٹئیرز بھی تعینات کیے گئے ہیں ، جلوس کے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا ہے، ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے خصوصی و متفرق ریزو ہائے الرٹ موجود ہیں، جلوسوں کے اختتام تک تمام ملازمان الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر فرقہ واریت و نفرت انگیز مواد کی تشہیر, ہوائی فائرنگ اور شر انگیز مذہبی وال چاکنگ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ شہری پرامن معاشرے کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پولیس کا ساتھ دیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں