پنجاب،بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

منگل 26 مارچ 2024 16:24

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں 30 سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم 10 روز قبل خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر لے گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر لے گیا اور ساتھیوں سمیت ریپ کا نشانہ بنایا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق متاثرہ خاتون کو نشہ آور جوس پلاکر 3 ملزمان نے گینگ ریپ کیا اور حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو چھوڑکر فرار ہو گئے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں