سیکرٹری ہیلتھ کابہاولنگر میڈیکل کالج کے زیر تعمیر پراجیکٹ کا دورہ کیا اور میڈیکل کالج پر ابتک کی پیش رفت کا جائزہ

منگل 26 مارچ 2024 19:50

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے بہاولنگر میڈیکل کالج کے زیر تعمیر پراجیکٹ کا دورہ کیا اور میڈیکل کالج پر ابتک کی پیش رفت کا جائزہ لیاہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون متعلقہ افسران بھی موجود تھے، سیکرٹری ہیلتھ کو بتایا گیا کہ اس میگا پراجیکٹ کی مین بلڈنگ کا نظر ثانی شدہ تخمینہ متعلقہ محکمہ کو بھجوادیا گیاہے، سیکرٹری ہیلتھ نے میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز ہوسٹل، بوائز ہوسٹل کیفے ٹیریا اور فیکلٹی ممبران اور عملہ کی رہائش گاہوں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ، طبی سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں