گرین ٹر یکٹر سکیم کے تحت کاشتکاروں نے پنجاب کے تمام اضلاع سے اب تک 2لاکھ 50ہزار فارم جمع کروا دئیے

جمعرات 25 ستمبر 2008 15:28

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 25ستمبر 2008ء ) حکومت پنجاب کی طرف سے دی جانے والی گرین ٹر یکٹر سکیم کے تحت کاشتکاروں نے پنجاب کے تمام اضلاع سے اب تک 2لاکھ 50ہزار فارم جمع کروا دئیے ہیں جبکہ حکومت نے کل 3لاکھ فارم جاری کئے گئے تھے ۔اس سکیم کے تحت پنجاب بھر میں صرف دس ہزار ٹریکٹر سبسڈی پر دئیے جائیں گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس سلسلہ میں مشالی کسان فورم یونین پاکستان کے مر کزی صدر چوہدری قمر زمان ملہی کاشتکاروں رائے جہانزیب رومی،راؤ ریاض اعجازی ،رائے ممتاز خان ،زاہد مجید بند یچھہ ،راؤ محمد احمد حسن ودیگر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھر میں سرف دس ہزار گرین ٹر یکٹر کم ہے لہذا وزیر اعلیٰ پنجاب کسانوں کی مشکلات اور وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے گرین ٹر یکٹروں کی تعداد کم ازکم تیس ہزار کریں تاکہ صیح معنوں میں پنجاب کے کاشتکاروں کو ریلیف دیا جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں