بہاولنگر، پچاس سال سے چاردیواری سے محروم گائوں پچاس فور آر جنوبی کا گورنمنٹ پرائمری سکول حکومتی توجہ کا منتظر

ہفتہ 25 فروری 2017 19:03

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) ہارون آباد گزشتہ 50سال سے چار دیواری سے محروم نواحی گائوں 50فور آر جنوبی کا گورنمنٹ پرائمری سکول حکومتی توجہ کا منتظر ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 50فور آر جنوبی کے برلب روڈ پر واقع گورنمنٹ پرائمری سکول 1962سے منظور شدہ ہے جسکی موجودہ بلڈنگ یو ایس اے ایڈ کی تعاون سے 1975میں تعمیر کی گئی ہے جوکہ گزشتہ پچاس سال سے چار دیواری سے محروم ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے جہاں سکولوں میں چار دیواری کی اونچائی 8فٹ کرنے ،خاردار تاریں لگانے اور سیکیورٹی گارڈ رکھنے سمیت دیگر امور کی جانب توجہ دے رہی ہے وہاں اس سکول کی چار دیواری سر ے سے ہی موجود نہیں ہے ۔اس سکول میںتین اساتذہ کرام اور 100کے قریب بچے زیر تعلیم ہیںجوکہ چار دیواری نہ ہونے کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔جس پر اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ سکول ہذا میں زیر تعلیم طلبا بھی اس ملک کا مستقبل ہیں جہاں دیگر سکولوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کروڑوں روپے لگائے جا رہے ہیں وہاں اس سکول میں حفاظتی انتظامات درکنار سکول میں سر ے سے ہی چار دیواری موجود نہیں ہے ۔

اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی چار دیواری فی الفور تعمیر کی جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں