ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جامعہ کے زرعی ماہرین بھرپورکردار ادارکریں گے، پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

جمعرات 28 مئی 2020 22:39

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جامعہ کے زرعی ماہرین بھرپورکردار ادارکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کا بحران اس وقت سامنے آیا ہے ۔ جب پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کورونا وائرس جیسی آفت سے نبرد آزما ہیں۔

ٹڈی دل ہمارے زرعی معیشت اور فوڈ سیکورٹی کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے ۔ فیکلٹی آف ایگری کلچر اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز حکومتی زرعی اداروں اور کسانوں کی رہنمائی کے لے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے ۔ ہمارے زرعی ماہرین ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بھی کوشش کرینگے ۔ شعبہ اینٹامالوجی کے اساتذہ اور طلباء کسانوں کی رہنمائی کے لیے مقامی زبانوں میں ویڈیوکلپ تیار کررہے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اور محکمہ کے زراعت کے توسط سے براہ راست کسانوں کو بھی بھیجا جائے گا۔ شعبہ فارم مینجمنٹ ٹڈی دل سے متعلق خصوصی مضامین مقامی اخبارات میں شائع کررہا ہے ۔ کیمپس ایف ایم ریڈیوبھی خصوصی آڈیو رپورٹ تیار کی ہے ۔ اس سلسلے میں سائنس سوسائٹی اور اینوائرمینٹل پروٹیکشن سوسائٹی بھی آن لائن سیمینار منعقد کرے گی اور معلوماتی پوسٹر شائع کرینگی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں