فصل خریف 2023-24 کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگریکلچر پنجاب نے 8مختلف فصلوں کے ٹارگٹس جاری کردئیے

پیر 8 مئی 2023 23:24

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2023ء) فصل خریف 2023-24ء کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگریکلچر پنجاب کی جانب سے 8مختلف فصلوں کے ٹارگٹس جاری کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت پنجاب کی جانب سے چیف ایگریکلچرآفیسرز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ فیڈرل ایگریکلچر کمیٹی کی جانب سے خریف کی فصلوں کے ٹارگٹس جاری کردئیے گئے ہیں ،جس کے مطابق چاول کی فصل کی کاشت کاٹارگٹ 50لاکھ ایکڑ جبکہ پیداوارکا 49لاکھ 40ہزار ٹن، گنے کی فصل کی کاشت کاٹارگٹ 18لاکھ 80ہزارایکڑ جبکہ 5کروڑ 25لاکھ ٹن پیداوار کاٹارگٹ مقررکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

مونگ کی فصل کی کاشت کاٹارگٹ چارلاکھ25ہزارایکڑ جبکہ پیداوار کاٹارگٹ ایک لاکھ62ہزارٹن مقررکیاگیاہے۔ ماش کی دال کی فصل کی کاشت کا ٹارگٹ 28ہزارایکڑ جبکہ پیداوار کا پانچ ہزارٹن ٹارگٹ مقررکیاگیاہے۔ مکئی (آٹم) کی کاشت کاٹارگٹ ایک لاکھ88ہزارایکڑ جبکہ پیداوار کاتین لاکھ 31لاکھ 67ہزارٹن مقررکیاگیاہے جبکہ مکئی(سپرنگ) کی کاشت کاٹارگٹ ایک لاکھ 37ہزارایکڑ جبکہ پیداوار کا 33لاکھ 94ہزارٹن مقررکیاگیاہے۔ تل کی پیداوار کاٹارگٹ 4لاکھ 60ہزارایکڑ جبکہ پیداوار کاایک لاکھ10ہزارٹن اور سرخ مرچ کی کاشت کا ٹارگٹ 22ہزار ایکڑ جبکہ پیداوار کا17ہزارٹن مقررکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں