غیرمعیاری ملاوٹ شدہ زرعی ادویات /فرٹیلائزرز کی سمگلنگ اورخریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات

جمعہ 16 جون 2023 21:43

بہاول پور 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2023ء) محکمہ زراعت نے صوبہ بھرمیں جعلی غیرمعیاری ملاوٹ شدہ زرعی ادویات /فرٹیلائزرز کی سمگلنگ اورخریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات کردئیے۔چیف ایگری کلچرآفیسر بہاولپورڈویژن بہاولپورکی جانب سے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت، ایگریکلچرکیمسٹ پیسٹی سائیڈ کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ سیکرٹری زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے تحریری طورپر احکامات جاری ہوئے ہیں کہ فوری طورپر انٹیلی جنس کی رپورٹس کی بنیادوں پر زرعی ادویات کے مینوفیکچرز اورڈیلرز کی فیکٹریوں اور ڈسٹری بیوشنز پرریڈ کرکے سیمپل اکٹھے کئے جائیں اورجو مینوفیکچرز،ڈسٹری بیوٹرز اوردوکاندار جعلی،غیرمعیاری اورغیرقانونی طورپر زرعی ادویات کی فروخت یاسمگلنگ میں ملوث ہوں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ساتھ ہی کھادوں کی غیرقانونی سمگلنگ اور ذخیر ہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف بھی فوری اورسخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ،پولیس اور سپیشل برانچ کے ساتھ بھرپورکوآرڈی نیشن رکھی جائے،حاصل ہونیوالے سیمپلوں کے 48گھنٹوں کے اندر رزلٹس کویقینی بنایاجائے۔اس حوالے سے روزانہ کی بنیادپرمحکمے کو تحریری طورپرآگاہ کیاجائے۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں