نواز شریف بہاولپور پہنچ گئے

جمعرات 4 فروری 2010 11:59

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔04فروری2010ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف بہاولپور پہنچ گئے جہاں ائیر پورٹ پر مسلم لیگ کے سینئر رہنماﺅں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز جیجہ کی رہائش گاہ پر جائیں گے جہاں وہ کارکنان اور رہنماﺅں میں پائی جانے والی تلخیوںکودور کرنے کی کوشش کریں گے ۔یاد رہے کہ بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔ نواز شریف بہاولپور میں صحافیوں اور وکلاءکے وفود سے بھی ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں