بہاولپور،ملزمان کی عدم گرفتاری،خود سوزی کرنے والا شخص ہلاک

پیر 8 مارچ 2010 09:33

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ ۔2010ء) بہاولپور میں چک نمبر دس کا رہائشی پولیس کی جانب سےملزمان کو تحفظ دینے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف خود کو آگ لگانے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے رہائشی غفار ملنگ کے بیوی اور بچی کو چند روز قبل نا معلوم ملزمان نے اغواء کیا تھا ،جسکے بعد اہل خانہ کی بازیابی کے لیے غفار نے پولیس اور ڈی پی او سے متعدد بار انصاف کی اپیل کی تھی۔پولیس کی جانب سے عدم تعاون اور ملزمان سے صلح کرنے کے لیے اسے دھمکایا گیا ، انصاف نہ ملنے پر غفار نے خود کو آگ لگا لی ، جسکے نتیجے میں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں