وزیر اعلیٰ پنجاب نے خیرپورٹامیوالی کی کوثر سے تھانیدار کی زیادتی کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

ہفتہ 10 جولائی 2010 15:05

خیرپورٹامیوالی/بہاول پور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی۔2010ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بستی گڈن خیرپورٹامیوالی میں 27سالہ خاتون کوثر کے ساتھ تھانیدار کی دس روز تک زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

27سالہ کوثر بی بی نے میڈیا کو بتا یا کہ پولیس دانیوال وہاڑی کے ایک تھانیدار نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہمارے گھر کی چادرچاردیواری کا تقدس پامال کیا اور زبردستی گھر میں داخل ہوئے۔

میرے ماں باپ اور بہن بھائیوں پر تشدد کیا۔ میں نے مزاحمت کی اور تھانیدار کے منہ پر تھپڑ مارا تو مجھے اور میرے بھائی محمد بخش کو پولیس اٹھا کر وہاڑی لے گئی جہاں مجھے ایک ویران مکان میں قید کر دیا گیا۔ تھانیدار مجھے دس روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ پچاس ہزار رشوت نہ دینے پر میرے بھائی کے خلاف ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں