دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق، 24 زخمی

بدھ 14 نومبر 2012 11:19

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14نومبر 2012ء) مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں تین طالبات سمیت دس افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔بہاولپور میں نورپور پلی کے قریب بس نے پک اپ کو ٹکر مار دی جس سے پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور روڈ پرٹرک اور کالج وین میں تصادم ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تین طالبات رمشا، عبیرہ اور ہما جاں بحق اور ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔ وہاڑی میں خانیوال روڈ پر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ماں بیٹی جاں بحق اور چھ خواتین زخمی ہوگئیں ۔ادھر ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ پل کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر سے دس افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی۔ چار مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ چھ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں