بہاولپور‘ امیدواروں کی طرف سے ریٹرنگ افسران سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184 بہاولپورIIسے سابق صدر مشرف کیلئے پارٹی کی خاتون رہنما نیکاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

منگل 26 مارچ 2013 17:11

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26مارچ 2013ء) عام انتخابات میں میں حصہ لینے کیلئے پہلے مرحلہ میں بڑی تعداد میں امیدواروں کی طرف سے ریٹرنگ افسران سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184 بہاولپورIIسے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویز مشرف کیلئے میڈیم نیلو فر نے ریٹرنگ افسر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ میاں نجیب الدین اویسی، پی پی میاں شعیب اویسی ،ملک خالد محمود وارن ،سید نسیم عباس ،این اے 185 ،پی پی 271-272سے سید تطہیر الحسن،میاں فرزند گوہیر،نجیب افضل اویسی،سید تابش الوری،رانا ساجد اقبال،نوابزادی سائرہ عباسی،این اے 187،پی پی275-276سے سابق ضلع ناظم چودھری طارق بشیر چیمہ،چودھری سعود مجید،چودھری محمود مجید،سعید چودھری،راشد ججہ،خالد ججہ،اکبر گورائیہ،ڈاکٹر محمد افضل، قمر عباس گوندل اور شیخ حسن سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں