سندھ حکومت نے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کی اجازت دینے کا فیصلہ

طے کر لیتے ہیں کہ ہفتے میں کتنے دن کون سا شعبہ کھلا رہے گا، وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد ایس او پیز کے تحت کام کی اجازت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 18 اپریل 2020 16:02

سندھ حکومت نے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کی اجازت دینے کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترتن 18 اپریل 2020ء ) سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کی اجازت دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چھوٹے تاجر ہوم ڈیلیوری کر سکیں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرادعلی شاہ ، سید ناصر حسین شاہ ، امتیاز شیخ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ جو 24 گھںٹوں میں تاجروں کی مشاورت کے بعد ایس او پی بنائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے کی تجویز دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ ہفتے میں دن بانٹ لیں، کہ کس دن کون سا شعبہ کھلا رہے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نکات پر وفاقی حکومت سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد ایس او ہی کے تحت کام کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات بھی قابل غور رہے کراچی کےتاجروں نے 15 اپریل سے لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا جو بعدازاں موخر کر دیا گیا ۔

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا ، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ مارکیٹیں اور بازار کھولنے کی اجازت تو وفاق نے بھی نہیں دی، تاجروں کو دکانیں کھولنے نہیں دیں گے، خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ہم نے ایس او پیز تیار کی ہیں،جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس میں رعایتیں دی جائیں گی۔ کورونا وائرس کی صورتحال میں احتیاط سب پر لازم ہے،سب کو مل کر کورونا سے خود کو اور لوگوں کو بچانا ہے، تاجروں کو دکانیں کھولنے نہیں دیں گے، خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ تاہم اب سندھ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں