میلسی میں گھریلو جھگڑے پر 22 سالہ لڑکی کی خود کشی کی کوشش، 22 سالہ شادی شدہ خاتون نے کالا پتھر کھا لیا، حالت تشویشناک ہونے پر بہاولپور ریفر کر دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 جولائی 2021 16:20

میلسی میں گھریلو جھگڑے پر 22 سالہ لڑکی کی خود کشی کی کوشش، 22 سالہ شادی شدہ خاتون نے کالا پتھر کھا لیا، حالت تشویشناک ہونے پر بہاولپور ریفر کر دیا گیا
میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہ زیب اشفاق) میلسی میں گھریلو جھگڑے پر 22 سالہ لڑکی کی خود کشی کی کوشش. میلسی کے تھانہ میراں پور کی حدود کوٹ مظفر میں 22 سالہ شادی شدہ خاتون نے کالا پتھر کھا لیا.

(جاری ہے)

آمنہ بی بی کے خاوند عرفان نے گزشتہ روز جھگڑے کے دوران آمنہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر 22 سالہ لڑکی نے روز روز کے جھگڑے اور تشدد سے تنگ آ کر کالا پتھر کھا لیا.

آمنہ بی بی اور عرفان کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی. خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر بہاولپور ریفر کردیا گیا ہے. حکومت کی جانب سے کالے پتھر پر پابندی پر باوجود فروخت دھڑلے سے جاری ہے جو کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات کا سبب بن رہے ہیں. اہل علاقہ نے مقامی انتظامیہ سے کالا پتھر فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں