بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں طالب علم کے ڈانس کی وائرل ویڈیو کا معاملہ

ڈانس سیمینار کا حصہ نہیں تھا،اجازت کے بغیر ڈانس کیا گیا،یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبعلم کے خلاف معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 27 نومبر 2021 11:47

بہاولپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر2021ء) بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالب علم کی وائرل ہونے والی ڈانس کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔انتظامیہ نے طالبعلم کے خلاف معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک طالب علم کو بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈانس سیمینار کا حصہ نہیں تھا اور اجازت کے بغیر ڈانس کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈانس کرنے والے طالب علم کے خلاف ایکشن لینے کے لیے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ طالب علم کی یہ ڈانس ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقیدکا سامنا کرنا پڑا تھا۔ویڈیو کے مطابق دو روز قبل سیمینار سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ' ریسرچ ان سپیشل ایجوکیشن‘ کے عنوان سے منعقد ہوا تھا۔یہ سمینار 22 سے 23 نومبر تک جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں