بہاولپور ،تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام امتحان انٹر سپلی 2014کے نتائج کا اعلان،

کل 9416امیدواران نے شرکت کی جبکہ 3373امیدوار کامیاب ہوئے ،کامیابی کا تناسب 35.82%رہا

پیر 12 جنوری 2015 18:43

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء)تعلیمی بورڈبہاولپورکے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹر سپلی 2014کے نتائج کا اعلان آج مورخہ 12جنوری 2015ء صبح 10:00بجے چئیر مین بورڈ پروفیسر مسعود اختر کی زیر صدارت آفیسران بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل انجم نے رزلٹ کی تفصیلات میں بتایا کہ اس امتحان میں کل 9416امیدواران نے شرکت کی جبکہ 3373امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 35.82%رہا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹر امتحان سالانہ 2015ء 07مئی سے شروع ہوں گے اس امتحان میں شمولیت کے خواہش مند امیدواران اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء داخلہ اور فیس مورخہ12فروری 2015ء تک بغیر لیٹ فیس جمع کراسکتے ہیں اوردوگنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ 23فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء داخلہ اور فیس مورخہ3مارچ تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں