حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے صحت کے اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر محمد اقبال چنٹر
ہفتہ 17 جنوری 2015 22:38
بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے صحت کے اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے بہاولپور میں قائم صوبہ کی تیسری بڑی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے معائنہ کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں بیماریوں کی تشخیص اور انکے علاج معالجہ کیلئے ادویات کے معیار کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جانچہ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیبارٹری میں ہائی ٹیک مشینوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ بھی تعینات کیاجا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر لیبارٹری میں ڈرگ ٹیسٹنگ کی جدید مشیں ایف ٹی آئی آر(Forier transform infrared spectrophotometre) جرمنی کی سہولت بھی میسر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اس مشین کے ذریعہ ہمہ قسم ڈرگ ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مشین 29لاکھ روپے سے زائد رقم سے خریدی گئی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لیبارٹری منور حیات نے لیبارٹری میں میسر سہولیات بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر لیبارٹری نے بتایا کہ لیبارٹری سے ڈویژن بھر کے 8بڑے ہسپتال ،متعدد ڈرگ انسپکٹر، محکمہ ہیلتھ اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری میں اب تک 500سے زائد ادویات ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔جن میں30کمپنیوں کی ادویات کو غیر معیاری اور غیر تسلی بخش نکلنے کی صورت میں بین کیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاول پور،پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے عوام کا مال لوٹنے لگ گئی
پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر شدید تشویش ہے، ملک امتیازچنڑ
عوام کو ٹیکسز دینا پڑینگے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، امیر جماعت اسلامی بہاولپور
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپورکااحتجاجی ریلی نکالنے کااعلان'
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار