بہاولپور،مال گاڑی کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

منگل 20 فروری 2024 22:55

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) بہاولپور میں ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کو خانپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس سمہ سٹہ پر روک لی گئی۔حکام کے مطابق فرید ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن اور پاکستان ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں