بہاولپور کے چڑیا گھر میں انفیکشن کے باعث چند روز قبل پیدا ہونے والے شیر کے دو بچے مرگئے

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 16:04

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)بہاولپور کے چڑیا گھر میں انفیکشن کے باعث چند روز قبل پیدا ہونے والے شیر کے دو بچے مرگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چڑیاگھر انتظامیہ کے مطابق کچھ روز پہلے چڑیا گھر کی شیرنی نے 4 بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے ایک کو شیرنی نے خودہی ہلاک کردیا تھا جبکہ دو بچے ہفتہ کے روز ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں بچے دودھ کے انفیکشن کی وجہ سے بیمار تھے۔ چڑیا گھرمیں اب شیر کا ایک بچہ بچ گیا ہے جسے سیف ہاؤس میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں