پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اور بیرونی سطح پر ملک کا تحفظ کر کے اپنا کرداراور فرض احسن اندازمیں ادا کیا،راؤ شاہد اقبال

جمعرات 14 اگست 2014 20:35

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) قیام امن کے لئے پاک فوج کا کردارقابل تحسین ،پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اور بیرونی سطح پر ملک کا تحفظ کر کے اپنا کرداراور فرض احسن اندازمیں ادا کیا،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،،ان خیالات کااظہار کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر راؤ شاہد اقبال نے14 اگست جشن آزادی کے حوالہ سے کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پورکے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے پاک فوج نے ہمیشہ اپنا کردار فرض سمجھ کر ادا کیا ہے ،شمالی علاقہ جات میں پاک فوج بہتر اندا زمیں ملک دشمن قوتوں کو کچل رہی ہے ،امن کے دشمنوں کا صفایا وقت کی ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر غلام رضا نے کہا کہ آج کادن ہمارے لئے بہت اہم ہے جوکہ آباؤاجدادکی قربانیوں کی یاد دلاتاہے اورتقاضاکرتاہے کہ تجدیدوعہدکریں کہ اس ملک پرکوئی آنچ نہ آنے دیں گے اوراندرونی بیرونی سازشوں کاڈٹ کامقابلہ کریں گے انہوں نے کہاکہ حب الوطنی ہمارے ایمان کاحصہ ہے اس ملک کی ترقی کیلئے بے لوث ہوکر کام کریں توپاکستان کسی سے پیچھے نہیں رہے گا انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کو راستے پرلانے کی ضرورت ہے اچھی قومیں اپنے حالات کوٹھیک کرتی ہیں طاقت ورکے دشمن بہت زیادہ ہوتے ہیں اگرپاکستان میں کچھ ہے تو اسکے خلاف سازشیں بھی زیادہ ہیں انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں ماہانہ 3000 روپے اضافہ کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے بزرگ سیاستدان وکالم نگار ملک حبیب اللہ بھٹہ نے بھی خطاب کیا بعدازاں بہاول پورکے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان ملی نغموں کامقابلہ ہوا جس میں بلوم فیڈسکول نے پہلی،گورنمنٹ انگلش میڈیم گرلز ہائی سکول کی فاطمہ بلال نے دوسری اوردارارقم سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انفرادی مقابلہ میں سیدمحمدحسین ، محمدبرھان، محمدحسن شاہد، طاہرہ غفار، تمنا اسماعیل، عائشہ اسلم، حافظ محمدعمر، عامرشہزاد اورعثمان وڑائچ کونمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر اسٹیشن کمانڈر غلام رضا، سی ای او راؤشاہداقبال اورملک حبیب اللہ بھٹہ نے انعامات دیئے قبل ازیں پرچم کشائی کی گئی اورقومی ترانہ پڑھاگیاتقریب میں صفدرشہبازراجپوت،سسٹراینابخشی،فادرایم جوزف،ڈاکٹر اسلم شیخ،بھی موجودتھے کمپیئرنگ کے فرائض شہودرضوی سے سرانجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں