بہاول پور ،جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،

11190گرام چرس، 138گرام ہیروئن، 4341لیٹر شراب، 5چالو بھٹیاں قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 20:30

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر گذشتہ 15دنوں میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بہاول پور پولیس نے11190گرام چرس، 138گرام ہیروئن، 4341لیٹر شراب، 5چالو بھٹی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ بلانمبری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 870گاڑیاں بند تھانہ کرائیں گئی۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے304اشتہاری ملزمان کو بند حوالات تھانہ کیا گیااور ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کو جاری کرتے ہوئے 40مختلف قسم کے چھوٹے بڑے ہتھیار اور 100گولیاں قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ DPOبہاول پور نے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔اور ان کے خلاف کریک ڈاون مزید بھرپور طریقے سے جاری رکھیں ۔ تاکہ عوام الناس کے جان مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں