دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے 35سالہ نو جوان کو اغواکر لیا ۔عقوبت خانے میں تشدد،ڈی آئی جی کی مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

ہفتہ 18 اگست 2007 15:55

خیر پور ٹامیوالی (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18 اگست 2007) خیر پوردو مو ٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے 35سالہ نو جو ان اغوا کر لیا ۔ نجی عقوبت خانے لے جاکر جسمانی و جنسی تشدد کیا سر کے بال بھنویں ،جو نچھیں مونڈ ڈالی تین ہزار روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے ۔پولیس چوکی گوٹھ شاہ محمد نے مقدمہ درج نہ کیا ڈی آئی جی بہاولپور نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے shoتھانہ خیر پورٹا میوالی کی مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق مو ضع گڈن بستی ملانہ کے رہائشی ذوالفقار احمد ملانہ لال سو ہا نر اسے ہو کر ملانہ جا رہا تھا کہ با اثر زمیندار وں کے چیلے چنٹے غنڈے ،رفیق احمد،ضیاض احمد ،عامر ،امین ملانہ اور دو نامعلوم افراد جو کلاشنکوفو ں سے مسلح اور دو موٹر سائیکلو ں پر سوار تھے اسلحہ کی نوک پر اسے اغوا کر لیا نجی عقوبت خانے لے گئے وہاں جسمانی اور جنسی تشدد کیا نازک حصے کے اندر ڈنڈے ڈال کر لہو لہان کر دیا سرکے بال بھنویں جو نچھیں استرے سے مونڈ ڈالیں تین ہزار روپے نکال لیے اور چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دشمنی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے ۔میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہو چکا ہے مغوی جسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے سیول ہسپتال میں داخل ہے ۔پولیس چوکی گوٹھ شاہ محمد نے بااثر شخصیات کی ایما ء پر مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔ڈی آئی جی بہاولپور نے سخت ایکشن لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ایس ایچ او پولیس تھانہ خیر پورٹامیوالی کو مقدمہ در ج کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں