بہاول پور:پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 3ڈاکو ہلاک

منگل 5 فروری 2013 13:04

بہاول پور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔5فروری۔ 2013ء) بہاول پورکے نواحی علاقہ میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکووٴں نے 26دسمبر کو موضع پکھی وار سے 20لاکھ روپے تاوان کیلئے 3نوجوانوں کو اغوا کیا تھا تاوان نہ ملنے پر ڈاکووٴں نے ایک نوجوان کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ورثا نے 20 لاکھ روپے ادا کر کے باقی 2 مغویوں کو بازیاب کرالیا تھا،ملزمان مغویوں کے خاندان کومقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکیاں دے رہے تھے۔گزشتہ رات ملزمان مدعیوں کے گھر پر حملے کی نیت سے آئے تو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کا گھیراوٴ کرلیا ،دو طرفہ مقابلے کے بعد تینوں ملزمان خلیل احمد ،سجا اور مصطفیٰ مارے گئے ،تینوں ملزمان کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں