حکمرانوں نے بدعنوانیوں کے تمام ریکارڈ توڑ د ئیے ،عوام کی تمام ترامیدیں تحریک انصاف سے وابستہ ہیں، عوام 5سال دھوکہ دینے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دینگے،تاریکی کا دور ختم اور نئے روشن وخوشحال پاکستان کی صبح طلوع ہو نے والی ہے، تحریک انصاف کے رہنمااور حلقہ پی پی272سے امیدوار ملک اصغر جوئیہ کا کارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 14 مارچ 2013 16:28

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مارچ 2013ء) تحریک انصاف کے رہنمااور حلقہ پی پی272سے امیدوار ملک اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بدعنوانیوں کے تمام ریکارڈ توڑ د ئیے اورملک کو اندھیروں میں دھکیل دیاگیا،عوام کی تمام ترامیدیں تحریک انصاف سے وابستہ ہیں، عوام 5سال دھوکہ دینے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دینگے،تاریکی کا دور ختم اور نئے روشن وخوشحال پاکستان کی صبح طلوع ہو نے والی ہے۔

جمعرات کو عباس نگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران طبقات نے حوس اقتدار کی خاطر ملک اور ملت کو دہشتگردی ، بد امنی،بے روزگاری اور غیر یقینی کی صورتحال کاشکار کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف کا سونامی 18کر وڑ عوام کے دروازے پر دستک دے رہا ہے اس سونامی کا راستہ روکنا کرپٹ اوربد عنوان سیاستدانوں اورحکمرانوں کے بس کی بات نہیں ۔

(جاری ہے)

ملک اصغر جوئیہ نے کہا کہ با شعور عوام کو فر سودہ نظام کی تبدیلی اورراویتی سیاست کے خاتمے کیلئے قائد انقلاب عمران خا ن کا سا تھ دینا ہو گا کیونکہ اس وقت ملک میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کو درپیش چیلنجز سے باہر نکال سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کمر بستہ ہیں اور کارکن قائد انقلاب عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے کو ئی وقت ضا ئع کیے بغیر متحرک ہو جائیں عوام کی نظر یں اب عمران خان اورتحریک انصاف پر مرکوز ہیں ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں