زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کیا جائے،حسن مشتاق سکھیرا

مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنا ئی جائے ، اشتہاری ملزمان کی ہسٹری شیٹ اور تھانہ کاریکارڈاپ ٹوڈیٹ رکھیں، ڈی پی او بہاولپور

جمعہ 27 نومبر 2020 17:43

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کیا جائے،مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنا کر تفتیش کے معیار کو بہترکیا جائے، اشتہاری ملزمان کی ہسٹری شیٹ اور تھانہ کاریکارڈاپ ٹوڈیٹ رکھیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرانے پولیس تھانہ عباس نگرکی فارمل انسپکشن کی اورریکارڈچیک کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدربہاول پومحمدآصف رشید اورایس ایچ اوتھانہ عباس نگر ریاض احمدفیاض اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرنے تفتیشی افسران سے بات کرتے ہوئے کہاکہ زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کریں۔

(جاری ہے)

مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور تفتیش کے معیار کو بہتر کریں۔ اسلحہ ناجائز اور منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں اور سماج دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔

اشتہاری ملزمان کی ہسٹری شیٹ اور تھانہ کاریکارڈاپ ٹوڈیٹ رکھیں۔ریکارڈی اشخاص و اشتہاریوں کی کڑی نگرانی کریں،اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضبط کروائیں اور انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کریں۔ سنگین مقدمات اور ڈکیتی،چوری، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں اور لوٹا ہوا مال ریکور کرکے اصل مالکان تک پہنچائیں۔

انسدادی کارروائی سے امن وامان بحال کریں۔ملاحظہ کے دوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، صفائی و ستھرائی اورکرائم ریکارڈکو چیک کیا۔حوالات میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ایس ایچ اوکو ہدایت کی کہ تھانہ کی سطح پر عوام کے مسائل سنیں اورمقدمات کا اندراج آزادانہ اور میرٹ پر کریں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآ مد یقینی بناتے ہوئے ترمیمی آرڈ ینینس کے تحت درج شدہ مقدمات کی تفتیش کو بہتر بنائیں اور ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو ہر صور ت سز ادلوائیں اورمحرر کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

پولیس کی اولین ڈیوٹی لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک وعملہ کو چیک کیا۔فرنٹ ڈیسک عوام کی سہولت کے لئے کار آمدمنصوبہ ہے اس کے ذریعے عوام کو زیا دہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اپنایا جائے۔ تھانہ میں محرر اور فرنٹ ڈیسک عملہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر اس متاثرہ شخص کی رہنمائی و مدد کرے جو انصاف کے حصول کے لئے آئے۔انہوں نے مزید کہاکہ گشت کے نظام کو بھرپور فعال بنایا جائے تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں