بہاول پور:نیشنل پارک لال سوہانرا فاریسٹ انتظامیہ کی غفلت

مزید چار ہرن ہلاک ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں مجموعی طور پر 11 نایاب نسل کے ہرن مبینہ ٖغفلت کی وجہ ہلاک ہو ئے

جمعہ 22 جنوری 2021 19:32

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) نیشنل پارک لال سوہانرا فاریسٹ انتظامیہ کی غفلت مزید چار ہرن ہلاک ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں مجموعی طور پر 11 نایاب نسل کے ہرن مبینہ ٖغفلت کی وجہ ہلاک ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بہاول پور سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر بنائے گئے نیشنل پارک میں 65 آر ڈی جنگل میںبنائے گئے جنگلے میں شیڈ نہ ہونے پر سردی اور دوسری وجوہات کی بنیاد پر9 ہرن متاثر ہوئے جس میں چار ہرن ہلاک ہو گئے جبکہ باقیوں کو بچا لیا گیا ہے ڈسٹرکٹ فاریسٹ ٓافیسر اعجاز تبسم نے واقعی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہرن متاثر ہوئے جن میں چار ہرن ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ باقیوں کو بچا لیا گیا اور ایک ہرن کی حالت تشویشناک ہے ۔

اعجاز تبسم نے مذید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہلاکت کی اصل وجہ سامنے آئے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔یاد رہے کہ اس واقعہ سے قبل چڑیا گھر میں سات ہرن بھی ہلاک ہو چکے ہیں جس کی پوسٹ مارٹم ابھی تک نہیں آئی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں