اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی چین کے مابی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

منگل 8 جون 2021 23:04

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپاکستان اور سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی عوامی جمہوریہ چین کے مابین تعاون اور اشتراک کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پروفیسر چن ڈائیون نائب صدر سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی نے آن لائن اجلاس میں اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور پروفیسر چن ڈائیون نے مفاہمتی یاداشت کو دونوں جامعات کے مابین تدریس و تحقیق میں پیش رفت، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور فیکلٹی اور طلبا وطالبات کی سطح پر باہمی تبادلہ کے لیے ایک تاریخی اور مثالی دستاویز قرار دیا۔دونوں جامعات نے چائنا پاکستان کراپ ریسرچ سنٹر کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیقی مرکز میں اعلیٰ معیار اور پیداوار کی حامل فصلوں سے متعلق تحقیق کی جائے گی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے 20سے 25طلباء وطالبات سکالر شپ پر سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے۔ ایکسچینج پروگرام کے تحت دونوں جامعات کے اساتذہ اور طلبا وطالبات ایک دوسرے کے ہاں جا کر تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں انجام دیں گے۔دونوں جامعات مشترکہ کانفرنسز اور تربیتی ورکشاپ منعقد کریں گی اور تحقیقی جرائد شائع کریں گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی رضا پوسٹ ڈاکٹر ، کالج آف ایگرانومی سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا گیا جو دونوں جامعات کے مابین سٹرپ انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے روابط بڑھا رہے ہیں۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی سے پروفیسر یانگ وینیو، سابق نائب صدر، پروفیسر ، کالج آف ایگرانومی،پروفیسر زیاژنرونگ،ڈائریکٹر آئی او ای سی، پروفیسر وانگ جیروی، ڈین کالج آف ایگرانومی، ڈاکٹر چن کنگ، نائب ڈائریکٹر آف آئی او ای سی، پروفیسر یانگ فینگ پروفیسر کالج آف ایگرانومی، پروفیسر یانگ یووی، سیکشن چیف ، فارن پرسنل مینجمنٹ سیکشن آف آئی او ای سی، ڈاکٹر محمد علی رضا ، پوسٹ ڈاکٹر، کالج آف ایگرانومی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل ، رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر اقبال بندیشہ، ڈین فیکلٹی آف ایگرانومی، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز، ڈاکٹر عابد شہزاد ، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجزشامل تھی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں