بہاولنگر،تحصیل ہارون آباد کی غلہ منڈی میں کپاس کے ڈھیروں میں آگ بھڑک اٹھی

جمعرات 16 ستمبر 2021 19:36

بہاولنگر۔16ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) :ضلع بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کی غلہ منڈی میں کپاس کے ڈھیروں میں آگ بھڑک اٹھی تقریباً 2 ہزار من سے زائد کپاس جل کر راکھ ہو گئی ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹے کوشش کے بعد آگ پر قابو  لیاریسکیو زرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر ٹرانسفارمر کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی.

(جاری ہے)

آگ تیزی سے پھیل گئی اور  کپاس کے ڈھیروں کو لپیٹ میں لے لیا اور غلہ منڈی میں موجود آدھی کپاس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے  کسانوں اور آڑھتیوں کی تقریباً 2 ہزار من سے زائد کپاس جل کر راکھ ہو گئی. ابتدائی طور پر ریسکیو 1122 کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا آگ بجھانے کے لئے ضلع کی دیگر تحصیلوں سے مزید فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیمیں طلب کئے گئے اور کئی گھنٹے کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا . ابتدائی اندازے کے مطابق 10 کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے.تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں