چولستان میں خشک سالی اور پانی کی شدید کمی

ہفتہ 14 مئی 2022 00:37

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2022ء) چولستان میں خشک سالی اور پانی کی شدید کمی ،عمائدین چولستان کے وفد کی سی ڈی اے کے آفیسران سے ملاقات چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔تفصیل کے مطابق چولستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین نے چولستان ترقیاتی ادارہ میں کالوئزیشن آفیسر جام محمد اسلم اور تحصیلدار ابراہیم کھرل سے ملاقات کی ۔

وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی بہاول پور کے صدر ملک امتیاز چنڑ ،سابق یوسی چیئر میں ڈیراوڑ رائے شریف ایڈوکیٹ،اللہ ڈتہ،فیض بخش بلوچ،میاں مشتاقاحمد،قاضی مرتضی،یسین بحتی،اجمل بھٹی،نمبردار منظور احمد،نمبردار زوار احمد،ریاض احمد ڈاھا (جام سر)،بالے خان،اللہ وسایا سلہ،عبدالرحمن نائچ،اقبال اسماعیل کلر و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ جب ہرسال چولستان میں گرمی کے موسم میں خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو حکومت کو معلوم ہونے کے باوجود بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے جاتیجس کی وجہ ہر سال ہمارے لاکھوں روپے کے جانور مر جاتے ہیں وفد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو ریلیف اقدامات کیے جارہے ہیں وہ انتہائی ناکافی ہے اس موقع پر وفد نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کی نہروں میں مستقل بنیادوں پر پانی فراہم کیا جائے ،موجودہ خشک سالی کے پیش نظر پائپ لائینوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے اور پائپ لائینوں کے ملحقہ علاقوں میں مین جانوروں کا چارہ فراہم کیا جائے ،پائپ لائینوں سے دور افتادہ علاقوں میں بذریعہ بووزر پانی کی فرایمی کو یقینی بنایا جائے ۔

چولستانیوں کی مستقل آباد کاری کے لیے الاٹمنٹ کا فوری آغاز کیا جائے چولستان کے وسیع علاقے کو حق نمائندگی کے لیے الھ انتظامی یونٹ جس کے لیے ایک قومی اور دو صوبائی سیٹیں دی جائے ،چولستا لائیوسٹال ڈائریکٹوریٹ کو بحال کیا جائے ،لمپی سکن وائرس کی بیماری کی ویکسی نیشن کی جائے ۔جس پر سی ڈی اے کے آفیسران سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں