بہاول پور:بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف تاجران کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

جمعرات 28 جولائی 2022 22:37

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2022ء) بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف تاجران کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،تاجران کے بجلی کے بل جلا تے ہوئے ٹیکس نا دینے کا اعلان کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت چیئر مین مرکزی انجمن تاجران بہاول پور سید اسرار حسین شاہ اور صدر اسلم خان نے کی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دبائو میںحکومت کے اس تاجر دشمن اقدام کو مسترد کرتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لیں اور فوری طور پر اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لیں بصورت دیگر ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈائون کی کال دی جائے گی ۔مقررین نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی بجائے عوامی ایجنڈے پر کام کرئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں