صوبہ بھرکی 592پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیموں میں 1784ایکڑ چارکنال پانچ مرلے سرکاری اراضی شامل ہونے کاانکشاف

جمعہ 15 مارچ 2024 19:11

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) صوبہ بھرکی 592پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیموں میں 1784ایکڑ چارکنال پانچ مرلے سرکاری اراضی شامل ہونے کاانکشاف، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سے فوری طورپر تفصیلی رپورٹ اور اُٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈآف ریونیوکالونیز ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرکے 592پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیموں میں فیڈرل اورپنجاب حکومت کی 1784ایکڑ چارکنال 5 مرلے اراضی شامل ہے جس میں بہاولپور کی 6ہاوسنگ سکیموں میں 406ایکڑ سات کنال سرکاری اراضی بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے بورڈآ ف ریونیونے فوری طورپر اقدامات اُٹھانے اورتفصیلی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں