بہاولپور،مسافر ٹرین کو حادثہ، انجن اور 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

بدھ 29 اگست 2007 13:59

بہاول پور(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29 اگست 2007) بہاول پورکے نواحی علاقے میں بہاولنگر سے سمہ سٹہ جانے والی مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرین317 اپ بدھ کے روز بہاولنگر سے سمہ سٹہ جا رہی تھی کہ بغداد الحدید ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، اسٹیشن قریب ہونے کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی جس کے باعث بوگیاں اترنے سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا،تاہم انجن کی آئل ٹینکی پھٹنے سے ڈیزل پٹری کے دونوں طرف پھیل گیا ،حادثے کے بعد سمہ سٹہ بہاولنگر سیکشن پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی،ریلوے کا عملہ کرین کی مدد سے بوگیوں اور انجن کو پٹر ی سے ہٹانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں