بہاولپور میں موسمیاتی تغیرات اور ان کے منفی اثرات پر مبنی پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد

رانا واجد نے پہلی، ذیشان اور سلمان نے دوسری ، علی شیر اور رافع نے تیسری پوزیشن حاصل کی ساتویں جماعت کی طالبہ حسنہ قادر نے ماحول اور آلودگی کے موضوع پر تقریر کی

منگل 19 مئی 2015 17:42

بہاولپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) عالمی یوم ارض کی مناسبت سے بہاولپور میں موسمیاتی تغیرات اور ان کے منفی اثرات پر مبنی پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں سکول کے طلباء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر شجرکاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔ عالمی یوم ارض کی مناسبت سے شعور فاؤنڈیشن برائے تعلیم و آگاہی کے رابطہ پراجیکٹ کے تحت بہاولپور گرامر سکول اینڈ کالج خیرپور ٹامے والی میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پوسٹر سازی کے مقابلے میں تقریباً 150 طلباء نے حصہ لیتے ہوئے صاف ماحول کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کئے۔ اس موقع پر ساتویں جماعت کی طالبہ حسنہ قادر نے ماحول اور آلودگی کے حوالے سے خصوصی تقریر کی۔ خیرپور ٹامے والی بار ایسوسی ایشن کے صدر حسن محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء پر زور دیا کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے کے لئے کوششیں کریں اور شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔

پروفیسر آفتاب احمد نے اپنے خطاب میں ماحول کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ پوسٹر سازی کے مقابلے میں چھٹی جماعت کے طالب علم رانا واجد نے پہلی، چوتھی جماعت کے ذیشان اور سلمان نے دوسری جبکہ علی شیر اور رافع نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو شیلڈز دی گئیں۔ بعد ازاں سکول کے طلباء، اساتذہ اور والدین نے پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں