جاپان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے سچے دوست ہیں،دونوں ممالک باہمی تعلقات کو فروغ کیلئے کو شاں ر ہتی ہیں، جاپان نے ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے کام کرتا رہے گا

جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا کابہاولپورمیں چولستان ایوارڈ وصول کر نے کے موقع پر خطاب

منگل 19 مئی 2015 18:42

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے کہاہے کہ جاپان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے سچے دوست ہیں،دونوں ممالک کی حکو متیں بھی باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کو شاں ر ہتی ہیں، جاپان پا کستان کا دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پا کستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے،جاپان آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے کام کرتا رہے گا اور دونوں ممالک کی دوستی ہمیشہ برقرار رہے گی۔

وہ منگل کو یہاں تنظیم چو لستان ڈویلپمنٹ کو نسل آف پاکستان کے تحت 17 ویں چولستان ایوارڈ کی تقریب میں جاپان کی پاکستان دوست سرگرمیوں پر چولستان ایوارڈ وصول کر نے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان ایک اچھے دوست کی طرح آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چولستان ایوارڈ پاکستان کے عوام کی طرف سے جاپان کی عوام کے لئے ہے۔

اور یہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ قبل ازیں چولستان ڈ یلپمنٹ کو نسل آف پاکستان کے ایگزیکٹوڈائریکٹر فاروق احمد خان نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہاکہ چولستان ایوارڈ کا اجراء سترہ سال پہلے ضلعی سطح پر کیاگیاتاکہ ہمارے علاقہ کے باکمال لو گوں کی خدمات کو سراہاجاسکے۔ اب یہ سلسلہ بڑھ کر ملکی اور بین الاقومی سطح تک پہنچ چکاہے گزشتہ سالوں میں سعودی عرب ،ترکی، چین ،جرمنی ،برطانیہ ،نیوزی لینڈاورناروے کو چولستان ایوارڈ دئیے جا چکے ہیں اور اس بار جاپان اور ڈنمارک جیسے پاکستان دوست ممالک کو چولستان ایوارڈ دیاجارہاہے۔

اس طرح چولستان ایوارڈایک سفارت کار کے طور پر بین الاقومی دوستی کو فروغ دے کر امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔اس کے علاوہ یہ ایوارڈ پاکستان کے لو گوں میں بھی امن اور ا تحاد کا باعث ہے ۔فاروق احمد خان نے کہاکہ بعض ممالک پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں لیکن پاکستانی قوم قطعاً دہشت گرد نہیں ہے جس کا ثبوت چولستان ایوارڈ کی تقریب ہے جہاں ملکی وغیرملکی مہمان ایک ہی چھت تلے بیٹھے ہیں یہاں ہر مذہب کے پیروکار بھی موجود ہیں۔

پاکستان ایک پرامن ملک ہے میں آج کی تقریب ان شہیدوں کے نام کرتاہوں جنھوں نے پاکستان میں امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جانوں کانذرانہ پیش کیا۔چولستان ایوارڈ تقریب کے دوسرے میزبان پرنسپل قائد اعظم میڈ یکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کر تے ہوئے چولستان ایوارڈ ہولڈرز کو مبارک بعد پیش کی اور یقین دلایا کی قائداعظم میڈیکل کالج آئندہ چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ساتھ مل کر ایسی سرگرمیاں جاری رکھے گا جن کے ساتھ انسانیت کی عزت و توقیر میں اضافہ ہو اور ایک پرامن معاشرہ کے قیام میں مدد مل سکے۔

17 ویں چولستان ایوارڈ تقریب میں نظامت کے فرائض پرو فیسر ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر منیر اظہر چوہدی اور محتر مہ رضیہ ملک نے ادا کئے تقریب میں ایوارڈ ا دینے کے علاوہ فوک موسیقی بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں