سینٹرل جیل بہاولپور میں 25اگست کو ایک اور26اگست کو دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

جمعرات 20 اگست 2015 18:32

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سینٹرل جیل بہاولپور میں 25/اگست کو ایک مجرم ذوالفقار اور26/اگست کو دو مجرموں محمد مراد اور تجمل عباس کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے تھانہ یزمان کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم ذوالفقار کی سزائے موت پر عملدرآمد کی تاریخ25/اگست مقرر کی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور رانا مسعود اختر نے تھانہ قائم پور میں مقدمہ قتل میں ملوث مجرم محمد مراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کی تاریخ26/اگست مقرر کی ہے۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں خالد بشیر نے تھانہ جلہ آرائیں کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم تجمل عباس کی سزائے موت پر عمل درآمد کی تاریخ میں26/اگست مقرر کی ہے۔`

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں