بہاول پور،ٹھیکیدار کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے ملکر منڈی مویشیاں میں ٹیکس وصول کرنے لگے

حکومت پنجاب نے منڈی مویشیاں میں خریدوفروخت پرتمام ٹیکس ختم کرچکی ہے، انتظامیہ نے خاموشی اختیا ر کر لی

جمعہ 11 ستمبر 2015 21:48

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) منڈی مویشیاں بہاول پورمیں ٹھیکیدار کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے ٹیکس وصول کرنے لگے حکومت پنجاب نے منڈی مویشیاں میں خریدوفروخت پرتمام ٹیکس ختم کرچکی ہے زرائع کے مطابق بہاول پورانتظامیہ نے عیدکے جانوروں کی خریداری کیلئے ایسی جگہ کاتعین نہ کرسکی جہاں شہری ٹیکس سے مبراہوں تفصیل کے مطابق عید کے جانوروں کی خریدوفروخت کامرکز کنٹونمنٹ بورڈ کاعلاقہ کراچی موڑ بنایاگیاہے جہاں پر ٹھیکیدار جانوروں کی خریدوفروخت پرکھلم کھلا 10 فیصد ٹیکس وصول کررہے ہیں واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے منڈی مویشیاں میں خریدوفروخت پرتمام ٹیکس ختم کردیئے ہیں اس سے قبل بھی بہاول پورمیں منڈی مویشیاں کنٹونمنٹ بورڈ میں لگائی جاتی ہے جہاں یہ ٹھیکیدار کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے ٹیکس وصول کرتے ہیں اب جبکہ عیدقربان کے موقع پر بہاول پورانتظامیہ نے ایسے کوئی اقدامات نہیں کئے جہاں پر جانوروں کی خریدوفروخت پرغیرقانونی ٹیکس نہ دینا پڑے اس سلسلہ میں بہاول پورانتظامیہ کے علاوہ مقامی قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران وزراء نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔

`

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں