تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں خود کو اپوزیشن منوانے کا مقابلہ چل رہا ہے سعد رفیق

پشاور کے آدم خور چوہے عمران خان کے کنٹرول سے باہر ہیں بلاول کو اپنے والد کی کرپشن نظر نہیں آ رہی انٹرویو

اتوار 15 مئی 2016 14:59

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں خود کو اپوزیشن منوانے کا مقابلہ چل رہا ہے پشاور کے آدم خور چوہے عمران خان کے کنٹرول سے باہر ہیں بلاول کو اپنے والد کی کرپشن نظر نہیں آ رہی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا ملک میں کوئی بڑا ڈیڈ لاک نہیں آئیگا بد ترین جمہوریت آمریت سے بہتر ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب آف شور کمپنیز سے پہلے اپنے والد کی کرپشن پر غور کریں۔ بھٹو آپ کی پارٹی کے لیڈر ہیں پاکستانی قوم کے نہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان پشاور کے آدم خور چوہے ماریں ورنہ پشاور کے عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں