بہاول پور ، اسلامیہ یونیورسٹی میں کروڑوں کی مبینہ تحقیقات کا دائرہ وسیع

وائس چانسلر کے سٹیج پر سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھنے پر سیاسی ،سماجی اور شہری حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

اتوار 15 مئی 2016 17:46

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) اسلامیہ یونیورسٹی میں کروڑوں کی مبینہ تحقیقات کا دائرہ وسیع، وائس چانسلر کے سٹیج پر سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھنے پر سیاسی ،سماجی اور شہری حلقوں میں نئی بحث نے جنم لے لیا ہے ایسے موقع پر جب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر قیصر مشتاق کے عرصہ تعیناتی کے دوران ترقیاتی منصوبو سمیت شعبہ اکاؤنٹس میں مبینہ چور پر کروڑوں روپے کی کردبرد اور کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے گزشتہ رات وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے رہے جس کی وجہ سے شہر کی سیاسی ،سماجی اور شہری حلقوں میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیے ہیں کہ ایک مکمل طور پر ہونے والی سیاسی تقریب جس میں سرف سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ایسی تقریب میں ایک سرکاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا شرکت کر نا بلکہ سٹیج پر سیاسی اقابرین کے ساتھ بیٹھنا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہیں کہ وائس چانسلر کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا یا نہیں

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں