صحت مند اور توانا زندگی بسر کرنے کیلئے ہر شخص دل کو محفوظ اور تندرست رکھے،ڈاکٹر اجلال حیدر رضوی

ضروری ہے متوازن غذا کا استعمال اور باقاعدہ ورزش کو زندگی کا معمول بنایا جائے،پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور

جمعرات 29 ستمبر 2016 20:03

بہاول پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر اجلال حیدر رضوی نے کہا ہے کہ صحت مند اور توانا زندگی بسر کرنے کیلئے ہر شخص اپنے دل کو محفوظ اور تندرست رکھے ۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ متوازن غذا کا استعمال اور باقاعدہ ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔ وہ ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر اپنی قیادت میں قائد اعظم میڈیکل کالج سے لائبریری چوک تک کی گئی واک کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔

اس موقع پر سربراہ شعبہ کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر شہادت حسین چوہدری، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر احسان اللہ وڑائچ، ڈاکٹر طارق لنگڑیال، ڈاکٹر محمد سرور خالد، ڈاکٹر زاہد محمود، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، پروفیسر ڈاکٹر مسرور قاضی، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ظفر شریف، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منظوراور ڈاکٹر ماجد جہانگیر کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف، تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے۔

(جاری ہے)

واک کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر شہادت حسین چوہدری نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ہارٹ ڈے منایا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو دل کے امراض سے محفوظ رکھنے اور دل کو صحت مند بنانے کے حوالہ سے آگہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل انسانی جسم میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی حفاظت کرنا بہت ضرور ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوازن غذا کااستعمال اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے امراض قلب سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل کی تکلیف کی صورت میں فوراً امراض قلب کے ماہرین سے طبی معائنہ کرایا جائے۔ انہوں نے شرکاء واک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کے حوالہ سے ہر شخص دل کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالہ سے لوگوں کا شعور اجاگر کرے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں