بہاول پور،سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات

بخش الٰہی شہید گروپ IIنے پورے پنجاب میں نمایا ں کامیابی حاصل کر لی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:39

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات برائے سال 2016-18ء صوبہ بھر میں منعقد ہو ئے۔ ان انتخابات میں بخش الٰہی شہید گروپ IIنے پورے پنجاب میں نمایا ں کامیابی حاصل کی۔ سینئر آڈیٹر دفتر خزانہ بہاولپور نزاکت حسین مگسی ان انتخابات میں بھاری اکثریت سے صوبائی نائب صدر منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

نزاکت حسین مگسی کی کامیابی پر دفتر خزانہ بہاولپور کے افسران اور ملازمین نے انہیں مبارکباد دی ۔

اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے نزاکت حسین مگسی نے کہا کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کرتے رہیں گے اور صوبائی سطح پر محکمہ خزانہ کے امیج کی بہتری کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ دفتر خزانہ کے افسران نے بھی نزاکت حسین مگسی کو کا میابی پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں