بہاول پور٬عباس نگر میں قتل ہونے والی خاتون کی عدالت کے حکم پر قبر کشائی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:57

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) عباس نگر میں قتل ہونے والی دو بچوں کی ماں کی عدالت کے حکم پر قبر کشائی ٬جوڈیشل مجسٹریٹ اور لیڈی ڈاکٹر نے ڈیڈ باڈی کے سیمپل ڈی این اے کے لیے فرائزک لیبارٹری لاہور بجھوا دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مدیحہ منیر کی شادی تنویر احمد سے ہوئی تھی جس کے بطن سے تین سالہ بیٹی اور 11 سالہ بیٹا ہوا تھا چند روز قبل اچانک اس خاتون کی موت واقع ہو گئی سرالیوں نے خود کشی ظاہر کرتے ہوئے میت کو دفنا دیا تھا مرحومہ کے بھائی خرم منیر کی درخواست پر عدالت نے قبرکشائی کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا ۔

جس جوڈیشل مجسٹریٹ اور ڈیرہ بکھا ہیلتھ سنٹر کی لیڈی ڈاکٹر کوثر سلطانہ کی زیر نگرانی مرحومہ کی عباس نگر کے علاقہ میں قبر کشائی کرکے میت کا پوسٹ مارٹم کیا او ر ڈی این اے کے لیے سیمپلفرائزک لیبارٹری لاہور بجھوادیئے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں