ضلع بہاولپورمیں 3روزہ انسداد پولیومہم شروع

پیر 19 دسمبر 2016 22:38

بہاولپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) ضلع بہاولپورمیں 3روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز ہو گیا ۔محکمہ صحت کے مطابق 3 روزہ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 5 لاکھ 97 ہزار 956 بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائیں گی اوراس سلسلے میں 1369 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کا افتتاح قائد اعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اجلال حیدر نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے آئوٹ ڈور پر بچے کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر کیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں