برطانوی اداکار 35 سالہ ہینری کیول اب سپر مین کا کردار ادا کرتے نظر نہیں آئینگے

جمعہ 14 ستمبر 2018 18:38

برطانوی اداکار 35 سالہ ہینری کیول اب سپر مین کا کردار ادا کرتے نظر نہیں آئینگے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) برطانوی اداکار 35 سالہ ہینری کیول اب سپر مین کا کردار ادا کرتے نظر نہیں آئینگے کامک سائنس فکشن فلمیں بنانے والے ادارے وارنر برادرز کے ڈی سی یونیورس نے آئندہ کئی سال تک ایسی کوئی فلم نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سپر مین کا کردار ہو۔رپورٹ میں پروڈکشن ہاؤس کے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کامک سائنس فکشن فلمیں بنانے والا ادارہ آئندہ چند سال تک اپنی توجہ ‘سپر گرل‘ کی فلموں پر رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پروڈکشن ہاؤس نے واضح طور پر ‘سپر مین‘ کی فلمیں بنانے یا ان کا کردار برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب ‘سپر مین‘ کو مزید فلموں میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔علاوہ ازیں ہینری کیول نے بھی خبریں سامنے آنے کے بعد اپنے انسٹاگرام پر ایک مبہم ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ‘سپر مین’ کے مجسمے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں ہینری کیول خاموشی کے ساتھ ‘سپرمین‘ کے مجسمے کو کبھی چھپاتے، کبھی دکھاتے نظر آرہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں