ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی بہاولپور کے زیر اہتمام تیسرا آل پنجاب دنگل آج ہوگا

جمعرات 15 جنوری 2015 19:04

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی بہاولپور کے زیر اہتمام تیسرا آل پنجاب دنگل آج16 /جنوری بروز جمتہ المبارک دو بجے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں لاہور،گوجرانوالہ،ملتان،جھنگ،سرگودھا،فیصل آباد،اوکاڑہ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور ،رحیم یار خاں،بہاولنگر،یزمان،قائم پور،خانقاہ شریف،خان پور،لودھراں،لیاقت پور اور دیگر اضلاع کے معروف پہلوان حصہ لیں گے۔دنگل میں داخلہ مفت ہوگا۔ڈی او سپورٹس مہر عبدالرشید کے مطابق حکومتی سپورٹس پالیسیوں کے مطابق ہونے والایہ دنگل فروغ پہلوانی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ دنگل میں صوبائی وزیر برائے امداد باہمی ملک محمد اقبال چنٹر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں