بیجنگ اولمپک کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب بہت ضروری ہے،کلیم اللہ

اتوار 13 اپریل 2008 17:45

بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13اپریل 2008 )پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی کلیم اللہ نے کہا ہے کہ بیجنگ اولمپک کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب بہتر ضروری ہے سینئر اور جونےئر اکٹھے کھیل کا فتح حاصل کرسکتے ہیں ایک خصوصی بات چیت میں کلیم اللہ نے کہا کہ ہاکی انتظامیہ بیجنگ اولمپک میں بہترین ٹیم کا انتخاب کرے کیونکہ یہ ایک بڑا ایونٹ ہے اوراس کو حاصل کرنے کیلئے اچھی ٹیم کا انتخاب بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بیجنگ اولمپک سے پہلے چین میں ٹیم نے جس طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ سینئر اور جونےئر کھلاڑی مل کر بیجنگ اولمپک میں شاندار کھیل سے فتح حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے نئے لڑکوں کے کھیل سے کافی متاثر ہوا ہوں اور ان سے مجھے بہت توقعات وابستہ ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں